0
Monday 13 May 2024 08:10

وزیرِاعظم آزاد کشمیر کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، عبدالقیوم نیازی

وزیرِاعظم آزاد کشمیر کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، عبدالقیوم نیازی
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 ماہ قبل یہ تحریک چلی جو بجلی کے بلوں سے شروع ہوئی، تحریک سے متعلق خود وزیرِاعظم باتیں کرتے رہے۔ عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ہماری حکومت نے رمضان میں سبسڈی دی، عوامی حکومتیں عوام کی ضرورت کا خیال رکھتی ہیں، پی ٹی آئی نے جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر کی شہادت پر شفاف انکوائری کرائی جائے، پہلے ایف سی اور رینجرز کو بھیجا جاتا ہے، پھر کہا گیا آصف زرداری نے واپس بلا لیا، پُرامن مظاہرین کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔ عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ آزاد کشمیر میں نئے انتخابات ہونے چاہیں، اس مینڈیٹ والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم امہ کا ایک ہی لیڈر ہے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں، پاکستان کو مضبوط قیادت چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1134542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش