0
Monday 13 May 2024 10:59

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ ملک میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا پندرہ مئی کو سمری وزرات خزانہ کو ارسال کرے گا۔ یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 16 مئی جمعرات سے ہو گا۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے جسے عوام تک منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش