0
Monday 13 May 2024 21:09

ہمارے شہدا قوم کیلئے اُمید اور استقامت کی کرن ہیں، آرمی چیف

ہمارے شہدا قوم کیلئے اُمید اور استقامت کی کرن ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں۔ قوم کی آزادی اور سلامتی بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ہمارے شہدا درحقیقت قوم کیلئے اُمید اور استقامت کی کرن ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فوجی آپریشنز میں بہادری اور نمایاں خدمات پر فوجی اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا۔ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی زندگی قربان کرنے سے کوئی چیز مقدس نہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم اور حوصلے کو مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر فوجی افسران اور ایوارڈ وصول کرنے والوں نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فوجی افسران اور سپاہیوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت ملٹری سے نوازا گیا۔ شہدا کے اعزازات ان کے خاندان کے افراد نے وصول کئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے شہدا کے خاندانوں کے بلند حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 1134808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش