QR CodeQR Code

سانحہ چلاس، دہشتگردوں کی بربریت پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آگئی

25 Jun 2012 13:43

اسلام ٹائمز: ویڈیو میں درجنوں حملہ آور نظر آ رہے ہیں، جو کافر کافر، شیعہ کافر کے نعروں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے بے گناہ اور نہتے افراد پر فائرنگ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس میں 3 اپریل کو پیش آنے والے انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں فرقہ پرست دہشتگردوں نے انسانیت کو شرما دینے والی ایک کارروائی میں 6 بسوں میں سوار درجنوں اہل تشیع افراد کو اتار کر اندھا دھند فائرنگ اور پتھروں سے حملے کرکے شہید کر دیا تھا۔ جبکہ بعض افراد کو قریبی دریا میں پھنک دیا گیا اور لوگوں کی موجودگی میں بسوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ منظر عام پر آنے والی سانحہ چلاس کی اس ویڈیو میں درجنوں حملہ آور نظر آرہے ہیں، جو کافر کافر، شیعہ کافر کے نعروں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے بے گناہ اور نہتے افراد پر فائرنگ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بسوں کو بھی نذر آتش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم کہیں بھی حکومتی رٹ کا نام و نشان تک نظر نہیں آ رہا، جبکہ درجنوں درندہ صفت دہشتگرد سرعام ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، مذکورہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مزید آسانی ہو گئی ہے، تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ حکام اس سلسلے میں کس قسم کے اقدامات کرتے ہیں۔
(قارئین کیلئے مذکورہ ویڈیو کا لنک ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے)
http://video.pakshia.com/watch_video.php?v=S1S5BWB6N8M4


خبر کا کوڈ: 173978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/173978/سانحہ-چلاس-دہشتگردوں-کی-بربریت-پر-مبنی-ویڈیو-منظر-عام-آگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org