QR CodeQR Code

ایران قونصلیٹ کراچی میں اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ

11 Feb 2024 18:12

تقریب میں چین، روس، قطر، عمان، انڈونیشیا، افغانستان، سری لنکا کے قونصل جنرلز اور کراچی میں مقیم ایرانی شہریوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبہ سندھ کے نگران وزیر سیاحت ارشد ولی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 45ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، متعدد سیاسی شخصیات، شیعہ اور سنی علماء کرام، کاروباری و تاجر حضرات بشمول فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران اور اراکین سمیت سماجی اور میڈیا کے ساتھ وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں چین، روس، قطر، عمان، انڈونیشیا، افغانستان، سری لنکا کے قونصل جنرلز اور کراچی میں مقیم ایرانی شہریوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبہ سندھ کے نگران وزیر سیاحت ارشد ولی تھے۔ تقریب سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور نگران وزیر سیاحت سندھ ارشد ولی نے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں ایرانی قونصل خانے کی طرف سے ایران و پاکستان کے روابط میں استحکام لانے کی راہ میں کوشاں شخصیات کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1115529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1115529/1/ایران-قونصلیٹ-کراچی-میں-اسلامی-انقلاب-کی-45ویں-سالگرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org