QR CodeQR Code

پاراچنار، حمید حسین کا تحریک حسینی کے دفتر کا دورہ

11 Feb 2024 18:22

اس موقع پر انجینئر حمید حسین نے پاراچنار کے مسائل کے حوالے سے تحریک حسینی کے رہنماوں سے بات چیت کی اور علاقہ کی خدمت کو اپنا مشن قرار دیا۔ صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسین الحسینی نے نو منتخب ایم این اے کو مبارکباد پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نو منتحب رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے وفد کے ہمراہ تحریک حسینی پاراچنار کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر تحریک علامہ سید تجمل حسین الحسینی اور اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر حمید حسین نے پاراچنار کے مسائل کے حوالے سے تحریک حسینی کے رہنماوں سے بات چیت کی اور علاقہ کی خدمت کو اپنا مشن قرار دیا۔ صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسین الحسینی نے نو منتخب ایم این اے کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1115530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1115530/1/پاراچنار-حمید-حسین-کا-تحریک-حسینی-کے-دفتر-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org