QR CodeQR Code

رفح شہر کی کھنڈر نماء مسجد میں نماز جمعہ

1 Mar 2024 22:57

صیہونی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے فلسطییوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے۔ جس پر دنیا جہان میں اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کیخلاف وسیع عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے 75 سالہ ظلم کے خلاف فلسطینی مقاومت کاروں نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کا آغاز کیا۔ جس کے بعد صیہونی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے فلسطییوں کی نسل کشی شروع کر دی۔ جس پر دنیا جہان میں اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے خلاف وسیع عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تاہم ابھی تک کوئی بھی عالمی و انسانی حقوق کا ادارہ اور مسلم و عرب ملک اسرائیل کو اس کی جارحیت سے نہیں روک سکا ہے۔ اس سلسلے میں ایران، عراق، لبنان و یمن سمیت بعض ممالک نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ مگر دوسری جانب دنیا بھر کے استعماری ممالک ایک ہو کر اسرائیل کو سفارتی، مالی اور اسلحہ و بارود کی مسلسل امداد فراہم کر رہے ہیں۔ پیش کردہ تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آج غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ رفح شہر کی ایک کھںڈر نما مسجد میں فلسطینی، نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1119655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1119655/1/رفح-شہر-کی-کھنڈر-نماء-مسجد-میں-نماز-جمعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org