QR CodeQR Code

کراچی، جشن ولادت امام مہدیؑ و ہیئت آئمہ مساجد کی تقریبِ حلف برداری

8 Mar 2024 02:28

تقریب سے آیت اللہ غلام عباس رئیسی، مولانا علی نقی ہاشمی، مولانا اصغر شہیدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا صادق تقوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے آئمہ جمعہ و جماعت سمیت علماء کرام، محقققین و مبلغین نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت حضرت صاحب العصر و الزمان علیہ السلام و یوم مستضعفین جہان اور تقریبِ حلف برداری نومنتخب کابینہ کا انعقاد کیا گیا، تقریب شہید بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے آیت اللہ غلام عباس رئیسی، مولانا علی نقی ہاشمی، مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا سید صادق رضا تقوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے آئمہ جمعہ و جماعت سمیت علماء کرام، محقققین و مبلغین نے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرنہ عقیدت بھی پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا، آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 1121109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1121109/1/کراچی-جشن-ولادت-امام-مہدی-ہیئت-ا-ئمہ-مساجد-کی-تقریب-حلف-برداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org