QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت یکجہتی فلسطین کانفرنس

25 Mar 2024 00:12

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کومت پاکستان غزہ میں جارحیت کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات انجام دے، فلسطینی عوام کی مدد کے لئے امدادی ترسیل کو یقینی بنایا جائے، فلسطین کاز سے متعلق بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی سنہرے اصولوں میں سے ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا ہے اور کبھی تسلیم نہیں کرنے کا واضح اعلان کیا، ہم اس پالیسی کی حمایت کرتے ہیں اور اس اصول کے خلاف اٹھنے والی سرکاری یا غیر سرکاری آوازوں کی مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں قائدین سمیت اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے، فی الفور جارحیت بند کی جائے۔غزہ میں جارحیت کے خاتمہ کے ساتھ غزہ سے تمام اسرائیلی قابض فوجی باہر نکل جائیں۔غزہ کے انسانوں کی جان بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر خوارک اور ادویات سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء کی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما تاج حیدر، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، ایم کیو ایم کے محفوظ یار خان، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، پی ٹی آئی کے اسرار عباسی سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنما بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 1124643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1124643/1/فلسطین-فاؤنڈیشن-کے-تحت-یکجہتی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org