QR CodeQR Code

جماعت اسلامی سندھ کے تحت القدس کانفرنس

28 Mar 2024 15:32

القدس کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مسلمان ملک اور عرب و غیر عرب ممالک قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کریں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اسلام آباد غزہ مارچ میں اعلان کے مطابق 5 اپریل کو جمعتہ الوداع ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام قباء آڈیٹوریم میں القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مقررین میں فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابومریم، جے یو پی کے قاضی احمد نورانی، مرکزی مسلم لیگ کے حافظ امجد اسلام، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد مسلم پرویز، جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے ناظم اعلیٰ علامہ حزب اللہ جکھرو، کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید شامل تھے جبکہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک سندھ کے صدر انتخاب عالم سوری، سماجی رہنما شہزاد مظہر، صوبائی ذمہ داران محمد مسلم، مولانا آفتاب ملک اور مجاہد چنا بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1125421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1125421/1/جماعت-اسلامی-سندھ-کے-تحت-القدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org