QR CodeQR Code

مرکزی جلوس کراچی، لاپتا شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج

2 Apr 2024 17:49

احتجاجی مظاہرے میں مولانا سید ناظر عباس تقوی، علامہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا صادق جعفری سمیت دیگر علماء کرام و رہنما بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم شہادت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا سید ناظر عباس تقوی، علامہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا صادق جعفری سمیت دیگر علماء کرام و رہنما بھی شریک تھے۔ لاپتا شیعہ افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے احتجاجی کیمپ میں علمائے کرام سمیت بڑی تعداد میں عزاداران امام علیؑ نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1126340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1126340/1/مرکزی-جلوس-کراچی-لاپتا-شیعہ-افراد-کے-اہلخانہ-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org