QR CodeQR Code

تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے تحت کراچی میں القدس ریلی

6 Apr 2024 03:06

کراچی میں القدس ریلی سے خطاب میں تحریک بیداری کے رہنما مولانا عمیس حیدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کی مترادف ہے، دنیا بھر کے ممالک عوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے کراچی میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی جیل چورنگی سے براستہ یونیورسٹی روڈ مزار قائد تک نکالی گئی، جس کی قیادت مولانا عمیس حیدر نے کی جبکہ دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام عوام، علماء و دانشور اور تمام مکاتب فکر کے اکابرین اور طلبہ شریک ہوئے۔ شرکاء احتجاج اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم القدس کی بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم بحیثیت انسان فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کریں۔


خبر کا کوڈ: 1127100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1127100/1/تحریک-بیداری-امت-مصطفی-کے-تحت-کراچی-میں-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org