QR CodeQR Code

برما

11 Jul 2012 15:46

اسلام ٹائمز:برما میں بدھسٹوں کی بربریت پر مبنی داستان پر اقوام متحدہ، او آئی سی، نام نہاد این جی اوز اور دنیا بھر کے میڈیا سمیت مسلمان ممالک کی اکثریت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اور اب تک شاید کسی بھی مسلم ملک نے سرکاری سطح پر برما میں جاری مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج نہیں کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برما میں بدھ مت کے ماننے والوں کی جانب سے سرکاری سطح پر مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہزاروں افراد اس فساد کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق مرنے والے افراد کی لاشوں تک کو جلایا جا رہا ہے اور اس ظلم کی آگ کا شکار مرد، خواتین اور بچے سب ہی بن رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان واقعات میں اب تک نوے ہزار مسلمان لاپتہ ہوئے ہیں اور اس تعداد میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ برما میں خراب حالات کے مارے، لٹے پٹے مسلمانوں نے جب ہزاروں کی تعداد میں بنگلہ دیش کی طرف رخ کیا، تو وہاں کی سیکولر قیادت نے ان کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، اب تک ہزاروں برمی مسلمان ہجرت کرکے بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کی سرحدوں پر خیموں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ برما میں بدھسٹوں کی بربریت پر مبنی داستان پر اقوام متحدہ، او آئی سی، نام نہاد این جی اوز اور دنیا بھر کے میڈیا سمیت مسلمان ممالک کی اکثریت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اور اب تک شاید کسی بھی مسلم ملک نے سرکاری سطح پر برما میں جاری مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج نہیں کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 178283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/178283/1/برما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org