QR CodeQR Code

پارا چنار زخمی

27 Jul 2013 03:29

اسلام ٹائمز: پارا چنار کے مرکزی بازار میں ہونے والے خودکش حملوں کے 12 شدید زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارا چنار کے مرکزی بازار میں ہونے والے خودکش حملوں کے 12 شدید زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جن کو طبی امداد کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ 12 زخمی ایمبولینسوں اور گاڑیوں کے ذریعے رات 12 بجے کے بعد پشاور پہنچے۔ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے بعض لواحقین نے شکایات کا اظہار کیا ہے اور اسپتال انتظامیہ کے رویہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب بھی 100 سے زائد زخمی پارا چنار میں موجود ہیں اور ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زخمیوں کیلئے جگہ بھی کم پڑ گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب پارا چنار میں بعض شہداء کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 287193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/287193/1/پارا-چنار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org