QR CodeQR Code

اتحاد امت کانفرنس

26 Sep 2013 02:09

اسلام ٹائمز: آئی ٹی پی گلگت ڈویژن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں علامہ ساجد نقوی کی صدارت میں منعقد ہونیوالی کانفرنس سے مختلف سیاسی و مذہبی راہنماوں نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت ڈویژن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں "اتحاد امت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں گلگت کے شیعہ سنی علماء، سیاسی و مذہبی شخصیات، حکومتی اراکین اور دیگر عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ اتحاد امت کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام سربراہ  علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے 25 سالہ ادوار میں خلوت و جلوت کی تقاریر کو اٹھا کر دیکھ لیں، میں نے آج تک کسی مذہب کی توہین نہیں کی۔ کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام  گلگت کے نائب امیر مولانا سعید محمد، جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق حسین ایڈووکیٹ، پبلک اکاونٹ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل چیئرمین ابراہیم، اسماعیلی ریجن کونسل کے صدر کریم شیر خان نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 305510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/305510/1/اتحاد-امت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org