QR CodeQR Code

جشن نوروز

21 Mar 2014 22:08

اسلام ٹائمز: پاراچنار کے نواحی علاقے زیڑان میں نوروز کے موقع پر خصوصی جشن منایا گيا جس ميں ایجنسی بھر سے قبائل خصوصا جوان طبقہ نے حصہ لیا ۔ اس کے موقع پر پرچم کشائی کا اہتمام بھی کیا گيا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی پاراچنار کے مختلف علاقوں میں نوروز کے موقع پر خصوصی جشن منایا گيا، جبکہ اس موقع پر مقامی طور پر سرکاری چھٹی کی گئی تھی۔ پاراچنار ميں جشن نوروز روائتی مذہبی جوش و خروش سے منایا گيا۔ لوگوں نے روایتی طور پر گھروں میں 7 قسم کے کھانے تیار کئے، جسے سات طعام کہتے ہیں اور ایک دوسرے کو کھانے کی دعوتیں دی گئیں۔
زیڑان علی زیارت میں نوروز کے موقع پر خصوصی جشن منایا گيا جشن ميں ایجنسی بھر سے قبائل خصوصا جوان طبقہ نے حصہ لیا۔ صبح 9 بجے پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ کرم ایجنسی ميں سرکاری طور پر جشن نوروز کے موقع پر ایک روزہ تعطیل بھی کی گئی تھی۔ پاراچنار شہر کی دکانیں اور کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے۔


خبر کا کوڈ: 364456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/364456/1/جشن-نوروز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org