QR CodeQR Code

کوئز مقابلہ

19 Apr 2014 12:12

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے، لہذا ہماری نوجوان نسل کو چاہیئے کہ وہ تعلیم کے میدان میں محنت سے اپنے ملک کو مشکلات سے نجات دلائیں۔


اسلام ٹائمز۔ میچد ٹی وی کے زیراہتمام گورنمنٹ جنرل محمد موسٰی ڈگری کالج کوئٹہ میں انٹر اسکولز کوئز مقابلے کا انعقاد ہوا۔ کوئز مقابلے میں اُمت پبلک اسکول، یزدان خان ہائی اسکول، تنظیم نسل نو اسکول اور سردار عیسٰی اسکول سمیت دیگر مقامی اسکولز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا، پروفیسر ناظر سمیت دیگر مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ مقابلے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تاریخ کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔ بعدازاں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 374413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/374413/1/کوئز-مقابلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org