QR CodeQR Code

آئی ڈی پیز

19 Apr 2014 13:51

اسلام ٹائمز: پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ ان افراد کی واپسی کے عمل کو 24 اپریل تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے آئی ڈی پیز کو 6 مہینے مفت ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علی شیرزئی قبیلے کے ہزاروں افراد نے اپنے آبائی علاقوں کی جانب واپسی کا عمل شروع کردیا ہے۔ کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود کا کہنا تھا کہ تقریباً 25 ہزار قبائلی افراد فوجی آپریشن کی وجہ سے جون 2010ء میں نقلِ مکانی کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 7 ہزار 5 سو افراد واپس اپنے گھروں کی جانب جاچکے ہیں، جبکہ باقی افراد کی واپسی میں 2 ہفتے کا عرصہ لگ جائے گا۔ ہم ان افراد کی واپسی کے عمل کو 24 اپریل تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے آئی ڈی پیز کو 6 مہینے مفت ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 374452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/374452/1/آئی-ڈی-پیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org