QR CodeQR Code

اجتماعی شادیاں

20 Apr 2014 15:57

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں‌ تقریب سے خطاب میں امام جمعہ کوئٹہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد نوجوانوں کی اخلاقی و معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہذا مخیر حضرات کو اس کارِ خیر میں پیش قدمی کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر امام بارگاہ حسینی نیچاری میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد ہوا۔ اجتماعی شادیوں کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کے زیر قیادت کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کو مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دی گئی تھی۔ اجتماعی شادی میں کل 13 جوڑے شامل ہوئے۔ پروگرام کے آخر میں دولہوں میں نقد رقم سمیت دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 374767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/374767/1/اجتماعی-شادیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org