QR CodeQR Code

احتجاجی ریلی

22 Apr 2014 22:19

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اہلیان گلگت بلتستان کو گذشتہ 67 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جو سراسر زیادتی کے زمرے میں آتا ہے۔ حکومت کیطرف سے ایسا امتیازی سلوک قطعاً برداشت نہیں کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے پارلیمنٹ ہاؤس ڈی چوک تک ریلی نکالی اور گندم پر سبسڈی واپس لینے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ عباس جعفری نے کی۔ ریلی کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گلگت، بلتستان سمیت ملحقہ علاقوں میں گندم سبسڈی ختم کرکے حکومت نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ و غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ اس علاقے سے گندم سبسڈی کا خاتمہ وہاں کے عوام کیلئے سخت تشویش اور مشکلات کا باعث ہے اور اس مشکل میں ہم وہاں کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جب تک حکومت انکے مطالبات مان نہیں لیتی، اسوقت تک جی بی کے عوام کے شانہ بشانہ ہمارا بھرپور احتجاج جاری رہے گا۔ اہلیان گلگت بلتستان کو گذشتہ 67 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو سراسر زیادتی کے زمرے میں آتا ہے۔ حکومت کی طرف سے ایسا امتیازی سلوک قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 375564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/375564/1/احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org