QR CodeQR Code

اسکردو رہائی

10 May 2014 16:43

اسلام ٹائمز: دو سال کا عرصہ مکمل ہونیکے باوجود صوبائی حکومت دہشتگردوں کو تو گرفتار نہ کرسکی، لیکن دہشتگردی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو گرفتار کرکے اسکردو جیل بھیج دیا۔


اسلام ٹائمز۔ 2012ء میں بابوسر کے مقام پر دہشتگردوں نے گلگت بلتستان کے درجن سے زائد مسافروں کو خون میں نہلایا دیا، تو اس افسوسناک واقعے کے خلاف جی بی بھر میں احتجاج کئے گئے۔ اس سلسلے میں خپلو میں بھی دہشتگردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت دفعات عائد کرکے پرچے کاٹے گئے۔ دو سال کا عرصہ مکمل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت دہشت گردوں کو تو گرفتار نہ کرسکی، لیکن دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرکے اسکردو جیل بھیج دیا۔ تین روز کے بعد ان جوانوں کو ضمانت پر رہائی ملی۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے رہائی کے موقع پر جوانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انکو پھولوں کے ہار پہنائے۔ 


خبر کا کوڈ: 381184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/381184/1/اسکردو-رہائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org