QR CodeQR Code

رہبر ملاقات

12 May 2014 16:58

اسلام ٹائمز: تہران میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے کا خواہاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور پاکستان اور ایران سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور ایران میں تعینات پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور وزیر خارجہ جواد ظریف بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 381710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/381710/1/رہبر-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org