QR CodeQR Code

اسکردو اجتماع

18 May 2014 15:16

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ہم مذہب یا مسلک کی بیناد پر نہیں بلکہ خدمت کی بنیاد پر الیکشن لڑینگے۔ کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" اسکردو یادگار شہداء پر جاری ہے, جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں، اس عظیم الشان اور تاریخی اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین جواد الحسن، سید فرحت حسین شاہ مرکزی رہنما منہاج القرآن، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین، ناصر عباس شیرازی سیکرٹری سیاسیات، آغا راحت حسین الحسینی، عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین اور سیاسی شخصیات خطاب کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر اور خصوصاً گلگت بلتستان سے قافلے پہنچ چکے ہیں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات می ہم مذہب یا مسلک کی بیناد پر نہیں بلکہ خدمت کی بنیاد پر الیکشن لڑینگے۔ کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 383806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/383806/1/اسکردو-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org