QR CodeQR Code

دورہ کھرمنگ

20 Jul 2014 12:08

اسلام ٹائمز: سیکرٹری جنرل نے وفد کے ہمراہ کھرمنگ کے علاقہ باغیچہ، کھرمنگ خاص، پلپلدو، حمزی گونڈ، ترکتی، کھرمنگ الڈینگ، طولتی کا دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے علاقہ کھرمنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ گوہری کا بھی دورہ کیا، جہاں ضلعی سیکرٹری جنرل شیخ اکبر رجائی نے بزرگ علماء و عمائدین کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ علاقہ گوہری میں تنظیم نو بھی کی گئی اور نئے سیکرٹری جنرل سید مبارک علی موسوی سے حلف بھِی لیا گیا۔ اس کے بعد انکے وفد کا کھرمنگ کے علاقہ تھنگ پہنچنے پر جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے استقبال کیا۔ علاقہ تھنگ میں بھی یونٹ کی بنیاد رکھی گئی، جس میں اخوند اباذر کو سیکرٹری جنرل تھنگ یونٹ منتخب کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل نے وفد کے ہمراہ کھرمنگ کے علاقہ باغیچہ، کھرمنگ خاص، پلپلدو، حمزی گونڈ، ترکتی، کھرمنگ الڈینگ، طولتی کا دورہ کیا۔ جہاں کھرمنگ باغیچہ میں احمد حسین، کھرمنگ خاص میں اخوند بابر حسین، کھرمنگ پلپلدو میں اخوند مہدی، حمزی گونڈ میں سید حسن، کھرمنگ الڈینگ میں اخوند احمد حسین، کھرمنگ طولتی میں غلام محمد کو سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب کیا گیا اور حلف بھی لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 400496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/400496/1/دورہ-کھرمنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org