QR CodeQR Code

نماز باجماعت

21 Jul 2014 01:15

اسلام ٹائمز: کراچی کے مرکزی جلوس میں بعد از نماز ظہرین پاکستان میں تکفیریوں کی دہشت گردی، عراق اور شام میں سعودی دراندازی، غزہ اور فلسطین میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے تحت یوم علی ؑ کے مرکزی جلوس کے دوران باجماعت نماز ظہرین ایم اے جناح روڈپر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے حجتہ السلام مولانا شاہد رضا کاشفی کی زیراقتداء ادا کی گئی جس میں ہزاروں روزہ داروں نے باجماعت نماز ادا کرکے سیرت امیرالمومنین حضرت علی ؑ کو زندہ کیا۔ بعد از نماز ظہرین پاکستان میں تکفیریوں کی دہشت گردی، عراق اور شام میں سعودی دراندازی، غزہ اور فلسطین میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، دوران احتجاج مقررین اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے رہنماء آل علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان فلسطین کے مسئلہ پر متحد ہوکر صیہونیت کے مقابلہ میں ڈٹ جاتے تو غزہ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے مگر عرب خائن حکمرانوں کی بے حسی نے مسلمانوں کو اس قدر کمزور کردیا ہے کہ غزہ میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کو عالم اسلام نہ روک سکا۔ آخر میں امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 400593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/400593/1/نماز-باجماعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org