QR CodeQR Code

معرفت ثقلین

22 Jul 2014 16:10

اسلام ٹائمز: کیتھولک گراؤنڈ سولجر بازار کراچی میں منعقدہ معرفت ثقلین سیمینار اور اجتماعی اعمال شب قدر کی تقریب سے پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ابوالفضل بہاؤالدینی نے خصوصی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور ناصران امام فاؤنڈیشن کی جانب سے شب قدر کے موقع پر سولجر بازار کراچی کے کیتھولک گراؤنڈ میں معرفت ثقلین سیمینار اور اجتماعی اعمال شب قدر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ولی امرالمسلمین ولی فقیہ آیت للہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے پاکستان میں نمائندے آیت اللہ سید ابوالفضل بہاؤالدینی نے خصوصی خطاب کیا۔ آیت اللہ سید ابوالفضل بہاؤالدینی کے مترجم کے فرائض آغا سید مبشر زیدی نے انجام دیئے۔ سیمینار کے آخر میں علامہ اصغر شہیدی اور علامہ حیدر عباس عابدی کی اقتداء میں اعمال شب قدر ادا کئے گئے۔ اس موقع پر دوران اعمال نوحہ خوانی کے فرائض سید شجاع رضوی نے انجام دیئے۔ آیت اللہ سید ابوالفضل بہاؤالدینی نے کہا کہ جو انسان اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا ہے، اللہ اس کیلئے فتنوں سے نکلنے کا راستہ مہیا کرتا ہے، خداوند عالم اس انسان کو تقویٰ الٰہی کے سبب ایسا نور عطا فرماتا ہے جو تاریکیوں کو ختم کر دیتا ہے جبکہ عالم محشر میں فرشتے اس کی زیارت کیلئے آتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 400886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/400886/1/معرفت-ثقلین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org