QR CodeQR Code

فلسطینی کانفرنس

24 Jul 2014 00:29

اسلام ٹائمز: لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں قیادت کا فقدان ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلم ممالک میں بچے بچے کو قتل کیا جا رہا ہے جبکہ یورپ پرندے کو بھی مارنے پر پابندی ہے، ہم متحد ہوجائیں تو کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ مسلم ممالک کیطرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات کی طرف سے منعقد ہونے والی "مسئلہ فلسطین، بیت المقدس کی آزادی اور عالم اسلام" کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس وقت فلسطین میں جو ٹکراؤ ہے، 1492ء میں اندلس پر یورپین نے قبضہ کیا اور سپین ہم سے چھن گیا۔ اسکے بعد فلسطین پر قبضہ کر لیا گیا، جس کا مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں کی طاقت چھن چکی ہے۔ اس کے بعد ایران میں انقلاب آتا ہے تو وہاں پر اسرائیل کی ایمبیسی ختم کرکے فلسطین کو دیدی جاتی ہے، جس کے بعد فلسطین کے اندر مزاحمت پیدا ہوتی ہے، جو پھیلتی پھیلتی آج پوری دنیا تک پھیل چکی ہے، آج شام میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت پر انکے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 401165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401165/1/فلسطینی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org