QR CodeQR Code

اسلام آباد القدس

25 Jul 2014 20:51


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد اور آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے القدس ریلی نکالی گئی جو ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ ریلی میں شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم القدس کی ریلی سے سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا اور اقلیتی رہنما جے سالک سمیت اہل سنت کی دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیے۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 401479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401479/1/اسلام-ا-باد-القدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org