QR CodeQR Code

جمعۃ الوداع لکھنؤ

25 Jul 2014 23:30

اسلام ٹائمز: بھارتی شہر لکھنؤ میں یوم القدس اور شیعہ وقف بورڈ بچاؤ احتجاجی ریلی پر پولیس کے تشدد سے کئیں مظاہرین زخمی اور ایک نوجوان جاں بحق، متعدد نجی و پولیس گاڑیاں نذر آتش۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست یو پی کے شہر لکھنؤ میں جمعۃ الوداع کے بعد مولانا سید کلب جواد نے ہزاروں لوگوں کے ساتھ یوم القدس اور شیعہ وقف بورڈ میں ہو رہے بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کیا، آل انڈیا وقف بورڈ کے وزیر اعظم خان کے خلاف ہجوم نے جم کر مردہ باد کے نعرے لگائے، دیکھتے ہی دیکھتے ہجوم نے پتھراؤ شروع کردیا، کشیدگی کو بڑھتا دیکھ پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا، اس دوران کئی مظاہرین زخمی بھی ہوگئے، پولیس لاٹھی چارج میں شیعہ رہنما مولانا سید کلب جواد اور ان کے بھائی شمیل شمسی کے بھی چوٹ آئی ہے، معلومات کے مطابق مفتی گنج کے باشندے کرار حسین کی ٹراما سینٹر میں موت ہوگئی ہے، لاٹھی چارج میں زخمی ہونے پر انہیں ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا تھا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ملزم کو جیل نہیں بھیجا جائے گا تب تک وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے، مظاہرین نے پورے شہر کو جام کرنے کا الٹی میٹم دیا، پورے شہر میں چوراہوں کو جام کرنے کا اعلان کیا ہے، شہر میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں


خبر کا کوڈ: 401499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401499/1/جمعۃ-الوداع-لکھنؤ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org