QR CodeQR Code

حیدرآباد القدس

26 Jul 2014 15:49

اسلام ٹائمز: قدم گاہ مولا علی ؑ سے پریس کلب حیدرآباد تک نکالی جانے والی القدس ریلی کی قیادت ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، مولانا امداد علی نسیمی اور دیگر علماء نے کی، احتجاجی ریلی میں خواتین اور مردوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے نعرے اور جملے آویزاں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے حیدرآباد میں بھی مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام غزہ کے مظلومین کے ساتھ ہمدردی کے لئے قدم گاہ مولا علی ؑ سے پریس کلب حیدرآباد تک القدس ریلی نکالی گئی جس کی قیادت، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، مولانا امداد علی نسیمی اور دیگر علماء کر رہے تھے۔ احتجاجی ریلی میں خواتین اور مردوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے نعرے اور جملے آویزاں تھے۔ القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہم فلسطینیوں کی مدد اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس بازیاب نہیں کروا لیا جاتا۔


خبر کا کوڈ: 401637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401637/1/حیدرآباد-القدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org