QR CodeQR Code

مجلس مذاکرہ

28 Jul 2014 01:23

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں ایک مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے خانہ فرہنگ کے دائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کا ایک ہی حل ہے کہ ہم مقاومت کریں۔ امریکہ عالم اسلام کو تباہ کرکے دم لے گا۔ لٰہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کا مقابلہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر جنرل تقی صادقی نے کہا ہے کہ ایران کو فخر ہے کہ اس کے میزائل آج تل ابیب پر برس رہے ہیں، غزہ کے لوگوں نے پھتروں اور کنکریوں سے مقاومت کا آغاز کیا، آج ان کے پاس راکٹ آگئے ہیں۔ اگر غزہ کے لوگ مزاحمت نہ کرتے تو آج وہ خود بھی تباہ ہوجاتے اور مغربی کنارے پر آباد فلسطینی بھی نہ رہتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں البصیرہ کے زیر اہتمام ‘‘اہل فلسطین کا قتل عام اور ہماری ذمہ داریاں’’ کے عنوان سے منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کے دوران کیا۔ علی صادقی نے کہا کہ ہمارے درمیان دو تجربات موجود ہیں، ایک جمال الدین افغانی کا تجربہ ہے اور دوسرا تجربہ امام خمینی رضوان اللہ کا، جمال الدین افغانی نے حکمرانوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی اور ان کی اصلاح کے ذریعے سے انقلاب لانے کی کوشش کی، دوسرا تجربہ امام خمینی (رہ) کا ہے جنہوں نے عوام کے ذریعہ انقلاب برپا کیا، یعنی انہوں نے عوام کو بیدار کیا کہ وہ تبدیلی کیلئے خود اٹھ کھڑے ہوں۔ اگر ہم صحیح تجزبہ کریں تو واضح ہوتا ہے کہ امام راحل کا تجربہ کامیاب ہوا۔


خبر کا کوڈ: 401893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401893/1/مجلس-مذاکرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org