QR CodeQR Code

انقلاب مارچ

14 Aug 2014 23:38

اسلام ٹائمز:ماڈل ٹاون القادریہ ہاؤس سے نکلے والے قافلے میں کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ قافلے میں اس وقت ہزاروں کارکنان شامل ہیں جو لاہور سے اسلام آباد کی طرف سست روی سے بڑھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری انقلاب مارچ میں اپنے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ شریک ہیں، ماڈل ٹاون القادریہ ہاؤس سے نکلے والے قافلے میں کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ قافلے میں اس وقت ہزاروں کارکنان شامل ہیں جو لاہور سے اسلام آباد کی طرف سست روی سے بڑھ رہے ہیں، اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے بتایا کہ حکومت کا یہ دعویٰ کہ انقلاب مارچ کسی ڈیل کے تحت ماڈل ٹاون سے نکلا ہے، مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے، انہوں نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم، عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں نے خود کنٹینرز ہٹائے ہیں، جب حکومت نے دیکھا کہ اب یہ کاروان روکنے والا نہیں ہے تو یہ شوشا چھوڑ دیا گیا کہ حکومت نے خود اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کاروان اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہوگا۔ ہم جھوٹوں کو بےنقاب کرنے کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں، جعلی جمہوریت سے اقتدار میں آنے والوں کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اقتدار میں رہیں۔


خبر کا کوڈ: 404834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/404834/1/انقلاب-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org