QR CodeQR Code

انقلاب مارچ2

16 Aug 2014 13:33

اسلام ٹائمز: لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والے قافلے میں ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ قاف کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اپنے اتحادیوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا۔ چودہ آگست کو لاہور سے روانہ ہونے والا انقلاب مارچ کئی شہروں سے ہوتا ہوا گذشتہ رات بارہ بجے کے قریب اسلام آباد میں داخل ہوا۔ رات گئے تک شدید بارش بھی ہوتی رہی، تاہم کارکنوں کے جذبات بلند ہیں، شرکاء میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والے قافلے میں ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ قاف کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 405049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/405049/1/انقلاب-مارچ2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org