QR CodeQR Code

انقلاب مارچ

24 Aug 2014 01:55

اسلام ٹائمز: علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیجانب سے اعلان کیا گیا کہ آج رات بہت سخت ہے، اس لئے تمام شرکاء اذانیں دیں، جسکے بعد دھرنے کے تمام شرکاء نے اذانیں دیں۔ دھرنے سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور علامہ محمد امین شہیدی نے بھی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا جاری ہے، جس میں مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے، جو نو دن گزرنے کے باوجود عزم و حوصلے کے ساتھ اپنے مطالبات کے حق میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ دھرنے کے نویں دن ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے وفد نے بھی شرکت کی اور خواتین میں خوراک تقسیم کی اور اظہار یکجہتی کیا۔ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آج رات بہت سخت ہے، اس لئے تمام شرکاء اذانیں دیں، جس کے بعد دھرنے کے تمام شرکاء نے اذانیں دیں۔ دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور علامہ محمد امین شہیدی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 406348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/406348/1/انقلاب-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org