QR CodeQR Code

انقلاب دھرنا

8 Sep 2014 17:14

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے سینکڑوں خیمے نصب کردئیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات مان نہیں لیے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پچیس روز سے جاری انقلابی دھرنے میں عوامی تحریک کی جانب اسکولز قائم کردئیے گئے ہیں، خیمہ اسکولوں میں باقاعدہ کلاسز بھی شروع کردی گئی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے مطابق دھرنے میں شریک طلبہ و طالبات کے تعلیمی حرج کو مدنظر رکھتے ہوئے باقاعدہ کلاسز شروع کی گئی ہیں۔ منتظمین کے مطابق، ابتک 150سے زائد طلباء کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جن کیلئے باقاعدہ اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے سینکڑوں خیمے نصب کردئیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات مان نہیں لیے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 408771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/408771/1/انقلاب-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org