QR CodeQR Code

رہبر کی عیادت

10 Sep 2014 17:32

اسلام ٹائمز: تہران کے مقامی سرکاری ہسپتال میں عالمی رہنماؤں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے کامیاب آپریشن پر اظہار مسرت کرتے ہوئے آپ کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی کی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری عالمی فلسطین کانفرنس کے شرکاء نے مقامی سرکاری ہسپتال میں رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی عیادت کی۔ نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج 9 ستمبر بروز بدھ صبح کو دنیا بھر سے آئے ہوئے شیعہ و سنی عمائدین نے ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای سے تہران کے سرکاری ہسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے کامیاب آپریشن پر اظہار مسرت کرتے ہوئے آپ کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 409088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/409088/1/رہبر-کی-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org