QR CodeQR Code

دورہ سرگودھا چنیوٹ

13 Sep 2014 14:51

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا اور چینیوٹ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور متاثرہ جگہوں کا معائنہ کیا ہے، ا کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور متاثرین سیلاب کو خیمے اور راشن کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا اور چینیوٹ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ جگہوں کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے چینیوٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام لگائے گئے امدادی کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔


خبر کا کوڈ: 409500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/409500/1/دورہ-سرگودھا-چنیوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org