QR CodeQR Code

رہبر عیادت

14 Sep 2014 16:46

اسلام ٹائمز: ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی صحت و سلامتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپکی طول عمر اور مکمل صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا وجود اسلامی نظام کے ترقی و پیشرفت کا ضامن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے مسئولین، علماء کرام، دانشوروں، سول حکام اور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی عیادت کی۔ مراجع تقلید آیت اللہ صافی گلپایگانی، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور آیت اللہ موسوی اردبیلی کے نمائندوں،وزراء، صدر روحانی کے مشیروں، مختلف صوبوں میں ولی فقیہ کے نمائندوں، یونیورسٹی اساتذہ، دانشوروں اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے تہران کے ایک اسپتال میں رہبر انقلاب اسلامی کی عیادت کی اور ان کی صحت و سلامتی اور طول عمر کی دعا کی۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے وسطی ایشیاء کے اپنے پانچ روزہ دورے کے اختتام پر کل صبح دوسری بار، تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کی عیادت کی۔ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نےآیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی صحت و سلامتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی طول عمر اور مکمل صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا وجود اسلامی نظام کے ترقی و پیشرفت کا ضامن ہے۔


خبر کا کوڈ: 409680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/409680/1/رہبر-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org