QR CodeQR Code

ایس یو سی

14 Sep 2014 20:57

اسلام ٹائمز: نو منتخب صدر نے اعلان کیا کہ بہت قلیل عرصے میں علاقائی کابینہ تشکیل دے دی جائے گی، جبکہ جعفریہ یوتھ کے علاقائی سیٹ اپ کے قیام کیلئے بھی ساتھ ساتھ تعاون کیا جائے گا اور اسکے بعد اضلاع کے دورہ جات کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر کی علاقائی کونسل کا ایک اہم اجلاس مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں علاقائی آرگنائزر سید ذوالفقار حسین بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری مہمانان خصوصی تھے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز، دیگر تنظیمی عہدیداران اور علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ ملک سیاسی صورت حال، پاکستان میں امن و امان کے حوالے سے ابتری، خطہ کشمیر میں ہونے والی سیاسی تبدیلیاں، حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں اور آزاد کشمیر میں تنظیمی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے بعد نئے علاقائی صدر کے انتخاب کا مرحلہ طے کیا گیا، جس کے مطابق مدرسہ شہید حسینی کوٹلی کے پرنسپل اور معروف دینی شخصیت علامہ سید صادق حسین نقوی کو بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔ علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا، جس کے بعد مہمانان خصوصی اور نومنتخب صدر نے تنظیمی ارتقاء اور موجودہ حالات میں ایس یو سی کی فعالیت میں اضافے کے حوالے سے پر مغز گفتگو کی۔ نو منتخب صدر نے اعلان کیا کہ بہت قلیل عرصے میں علاقائی کابینہ تشکیل دے دی جائے گی، جبکہ جعفریہ یوتھ کے علاقائی سیٹ اپ کے قیام کے لئے بھی ساتھ ساتھ تعاون کیا جائے گا اور اس کے بعد اضلاع کے دورہ جات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 409699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/409699/1/ایس-یو-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org