QR CodeQR Code

دورہ مشہد

15 Sep 2014 10:30

اسلام ٹائمز: علامہ جان علی شاہ کاظمی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس میں ملاقات کیلئے آئے اور ایک گھنٹہ تک ان سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے قائد محترم کی فعالیت اور سیاسی بصیرت کو سراہا اور مقام معظم رہبری کی صحت و سلامتی کے بارے میں دریافت کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مشہد مقدس آمد پر طلاب پاکستان نے انکا شاندار استقبال کیا، استقبال کرنیوالوں میں مشہد مقدس  کی بزرگ شخصیات بھی شامل تھیں۔ علامہ سید جان علی شاہ کاظمی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس میں ملاقات کیلئے آئے اور ایک گھنٹہ تک ان سے خصوصی ملاقات اور اہم امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے قائد محترم کی فعالیت اور سیاسی بصیرت کو سراہا اور مقام معظم رہبری کی صحت و سلامتی کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر مسئول دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس علامہ وحید علی ساجدی بھی موجود تھے۔ آخر میں علامہ سید جان علی شاہ کاظمی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 409794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/409794/1/دورہ-مشہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org