QR CodeQR Code

دورہ نورالثقلین

15 Sep 2014 18:52

اسلام ٹائمز: موسسہ پہنچنے پر مسئول نورالثقلین مولانا عقیل حیدر زیدی، مولانا سید منور عباس نقوی، مولانا دیدار علی اکبری، مولانا محمد ابراہیم محسنی، مولانا ہمایوں سجاد، مولانا الفت حسین جویہ اور مولانا نقی حیدری نے علامہ ساجد نقوی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنے ادارے کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشہدالمقدس میں موسسہ نورالثقلین کا دورہ کیا۔ موسسہ نورالثقلین کے مدیر نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو نزدیک سے موسسہ دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ موسسہ پہنچنے پر مسئول نورالثقلین مولانا عقیل حیدر زیدی، مولانا سید منور عباس نقوی، مولانا دیدار علی اکبری، مولانا محمد ابراہیم محسنی، مولانا ہمایوں سجاد، مولانا الفت حسین جویہ اور مولانا نقی حیدری نے علامہ ساجد نقوی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنے ادارے کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ اس موقع علامہ ساجد علی نقوی نے مدیران اور اراکین موسسہ کی علمی و مذہبی خدمات کو سراہا اور ان کی ترقی اور کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔ موسسہ کے دورے کے موقع پر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کے مہتمم مولانا وحید علی ساجدی بھی علامہ ساجد علی نقوی کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 409840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/409840/1/دورہ-نورالثقلین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org