QR CodeQR Code

اسکاؤٹس سلامی

25 Sep 2014 20:36

اسلام ٹائمز: امامیہ اسکاؤٹس کے چاک وچوبند دستے نے مزار اقبال، مزار مفتی جعفر حسین اور قبلہ مولانا صفدر حسین نجفی کے مزار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی جبکہ کل جمعہ کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر سلامی سے کنونشن تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن سفیران ولایت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ امامیہ اسکاؤٹس نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، کربلاء گامے شاہ میں قائد ملت جعفریہ مرحوم مفتی جعفر حسین، مغل پورہ میں مولانا صدر الفاضل جبکہ جامعۃ المنتظر میں علامہ صفدر حسین نجفی کے مرقد پر امامیہ اسکاؤٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ کل (جمعہ) سے باقاعدہ شروع ہونے والا آئی ایس او کا مرکزی کنونشن تین روز تک جاری رہے گا۔ کنونشن کے دوسرے روز عالمی مہدویت کانفرنس ہوگی جس میں علامہ امین شہیدی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین اور مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران خطاب کریں گے۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہیں جبکہ سکیورٹی کے فرائض امامیہ اسکاؤٹس نے سنبھال لئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 411648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/411648/1/اسکاؤٹس-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org