QR CodeQR Code

کنونشن سلامی

26 Sep 2014 22:14

اسلام ٹائمز: کنونشن کی تقریبات کا آغاز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر اسکاؤٹس سلامی سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او صالح نوجوانوں کی تنظیم ہے جو تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو دین اسلام کی روشنی سے آشنا کرانے میں مصروف عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ امامیہ سکاؤٹس کے چاک و چوبند دستے نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر سلامی پیش کی۔ سلامی کی تقریب میں مہمان خصوصی ممتاز عالم دین علامہ شبیر بخاری اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر تھے۔ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او صالح نوجوانوں کی تنظیم ہے، جو تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو دین اسلام کی روشنی سے آشنا کرانے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پر دوسرے نوجوانوں کی نسبت زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اس لئے آپ اپنی زندگیوں کو تعلیمات محمد و آل محمد پر استوار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او واحد تنظیم ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ فلاحی اور سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 411796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/411796/1/کنونشن-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org