QR CodeQR Code

مرکزی کنونشن

26 Sep 2014 22:28

اسلام ٹائمز: آئی ایس او پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ کنوشن میں ملک بھر سے سینکڑوں کارکن شریک ہیں۔ کنونشن کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر اسکاؤٹس سلامی سے ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او صالح نوجوانوں کی تنظیم ہے، جو تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو دین اسلام کی روشنی سے آشنا کرانے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پر دوسرے نوجوانوں کی نسبت زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اس لئے آپ اپنی زندگیوں کو تعلیمات محمد وآل محمد پر استوار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او واحد تنظیم ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ فلاحی اور سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 411800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/411800/1/مرکزی-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org