QR CodeQR Code

الوداعی تقریب

27 Sep 2014 19:48

اسلام ٹائمز: تقریب سے مہمان استاد جناب حجۃالاسلام شیخ محمد حسین مخلصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ لوگوں نے میرے لیے یہ محفل سجاکر میری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے۔


جامعۃالنجف اسکردو کے استاد حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین مخلصی کی اعزاز میں مدت تدریس مکمل ہونے پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں علماء اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ حجۃ الاسلام شیخ مخلصی نے طلبا کو علوم قرآن اور علوم محمد وآل محمد سے آراستہ کرنے میں بھرپور کوشش صرف کی اور بہترین طلبا کی تربیت کی۔ جامعۃالنجف کے طلباء کے نمائندگی میں مولانا عارف مدبری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حدیث کی روسے جو شخص کسی کو ایک حرف سکھاتا ہے گویا وہ اسے اپنا غلام بناتا ہے۔ موصوف نے کہا کہ ہمارے استاد آقائے مخلصی نے سالہا سال تک ہمیں بے حساب علم سکھایا ہے لہٰذا ان کا حق ادا کرنا ممکن نہیں۔ استاد محترم نہ صرف علم سکھانے میں ماہر تھے بلکہ ایک ہمدرد اور مخلص مربی بھی تھے اور اپنی مصروفیات چھوڑ کر دن رات طلباء کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو حل کرنے کے لیے بلاتامل مدرسہ تشریف لاتے تھے۔ مہمان استاد جناب حجۃالاسلام شیخ محمد حسین مخلصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ لوگوں نے میرے لیے یہ محفل سجاکر میری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے۔ آخر میں شیخ محمد علی توحیدی ،حجۃالاسلام شیخ سجاد حسین مفتی اور مدرسہ کے طلباء نے معزز استاد کو تحائف پیش کئے۔


خبر کا کوڈ: 411964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/411964/1/الوداعی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org