QR CodeQR Code

نقیب ولایت کنونشن

28 Sep 2014 19:24

اسلام ٹائمز: آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کا نقیب ولایت کنونشن اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن میں ملک بھر سے سینکڑوں طالبات نے شرکت کی اور اراکین عمومی نے نئے سال کے لئے مرکزی صدر کا انتخاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کے سالانہ مرکزی کنونشن میں گل زہرا آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کی نئی مرکزی صدر منتخب ہوگئیں۔ گل زہرا کا تعلق کراچی سے ہے اور اس سے قبل آئی ایس او شعبہ طالبات میں مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھیں۔ گل زہرا کراچی ڈویژن کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔ گل زہرا کراچی یونیورسٹی میں کیمسٹری میں ایم فل کرنے کے لئے داخلہ فارم جمع کرا چکی ہیں۔ انہوں نے نئی ذمہ داری ملنے کے بعد کنونشن کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں جب شیطانی و استعماری قوتیں اپنی پوری قوت کے ساتھ امت مسلمہ کی تباہی کا سامان کئے ہوئے ہیں، ایسی صورت حال میں خواتین بالخصوص طالبات کی ذمہ داریاں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم کارروان زینبیہ میں شامل ہیں اور پیغام کربلا کی امین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 412113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/412113/1/نقیب-ولایت-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org