QR CodeQR Code

نیا میرکارواں

28 Sep 2014 21:26

اسلام ٹائمز: آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں کا اعلان سندھ کے معروف عالم دین علامہ حیدر علی جوادی نے کیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم علی موسوی نے ان سے حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں نئے میر کارواں کا انتخاب کر لیا گیا۔ آئی ایس او کے ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں عہدیداروں نے مرکزی کنونشن کی آخری نشست میں ووٹنگ کے ذریعے نئے میر کارواں کا انتخاب کیا۔ نئے میر کارواں کے لئے دو نام دیئے گئے۔ جن میں ابوذر مہدی اور تہور حیدری کے نام شامل تھے۔ خفیہ رائے شماری کے بعد آئی ایس او نے تہور حیدری کو اپنا میر کارواں چن لیا۔ تہور حیدری کا تعلق پنجاب کے ضلع جھنگ سے ہے جبکہ وہ ایم بی اے ایگزیکٹو کے فائنل ایئر کے طالب علم ہیں۔ اس سے قبل تہور حیدری آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل تھے۔ تہور حیدری بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طالب علم ہیں۔ تہور حیدری ملتان ڈویژن کے صدر رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 412121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/412121/1/نیا-میرکارواں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org