QR CodeQR Code

حج بیداری ملت

30 Sep 2014 08:39

اسلام ٹائمز: راولپنڈی پریس کلب میں متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام پریس کانفرنس بعنوان ’’حج بیداری ملت کا پیغام‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ امام حج، فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف بیداری و جہاد کا پیغام دیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر صوبہ پنجاب کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس بعنوان ’’حج بیداری ملت کا پیغام‘‘ کا انعقاد کیا گیا، پریس کانفرنس میں متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب کے چیئرمین علامہ حیدر علوی، صوبائی صدر علامہ آغا نیئر عباس جعفری، ڈاکٹر غضنفر مہدی (سربراہ امام حسین کونسل)، علامہ پیر سید اظہار بخاری (چیئرمین امن کمیٹی)، پیر عظمت اللہ سلطان قادری (چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک)، پیر سعید احمد (جمعیت علمائے پاکستان)، منیر احمد مصطفائی (پاکستان فلاح پارٹی)، مفتی نور محمد دبئی (جمعیت علمائے اسلام ف)، محمد نعیم (جنرل سیکریٹری پیپلز لیبر بیورو کینٹ راولپنڈی)، حاجی چوہدری منیر (سینئر نائب صدر پیپلز لیبر راولپنڈی)، باجی رفعت اختر (رہنما وحدت المسلمین)، قاری حبیب اللہ چشتی، مولانا تنویر العارفین نعیمی، حاجی گلزار اعوان رہنما پیپلز پارٹی، مولانا عبدالجلیل نقشبندی صدر جماعت اسلامی پنڈی، مفتی عبدالشکور فاروقی، علامہ سلیم حیدر، مرکزی سیکرٹری جنرل متحدہ تحریک اسلامی پاکستان، علامہ علی موسوی رہنما صوفیہ امامیہ نور بخشیہ و دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 412416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/412416/1/حج-بیداری-ملت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org