QR CodeQR Code

جامعۃ النجف

30 Sep 2014 19:31

اسلام ٹائمز: جامعۃ النجف کے پرنسپل علامہ شیخ محمد علی توحیدی نے علامہ شیخ علی رضا مظفری کو حسن کارکردگی کی سند کا ہدیہ پیش کیا اور استاد شیخ غلام حسن جعفری نے اساتید کی طرف سے ہار پہنایا۔


 اسلام ٹائمز۔ جامعۃ النجف اسکردو کے استاد جناب حجت الاسلام شیخ علی رضا مظفری کی مدت تدریس ختم ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ممتاز علمائے کرام اور طلاب نے شرکت۔ اس موقع پر پاکستان کے ممتاز دانشور علامہ شیخ سجاد حسین مفتی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا علی رضا مظفری نے اپنی مدت تدریس میں طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اخلاص کے ساتھ جدوجہد کی اور نئی نسل کو اللہ کی امانت سمجھتے ہوئے ان کی تعلیم و تربیت کے لئے چار سال تک دن رات ایک کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مظفری نے کہا کہ جو مخلوق کی قدردانی نہیں کرتا وہ خالق کا بھی قدردان نہیں ہوتا۔ میں جامعۃالنجف کے مسئولین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے اس عظیم درسگاہ میں تدریس کا موقع دیا، جس درس گاہ کی مثال شاید پورے پاکستان میں نہ ملے۔ آخر میں جامعۃ النجف کے پرنسپل علامہ شیخ محمد علی توحیدی نے حجت الاسلام علامہ شیخ علی رضا مظفری کو حسن کارکردگی کی سند کا ہدیہ پیش کیا۔ استاد شیخ غلام حسن جعفری نے اساتید کی طرف سے ہار پہنایا، جامعہ کے نائب مدیر شیخ احمد علی نوری نے جامعہ کی طرف سے تحفہ دیا اور طلاب کے نمائندوں نے طلباء کی طرف سے تحفہ پیش کیا۔ آخر میں دعائے امام زمانہ کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض جامعہ کے ناظم جناب علی احمد نوری نے انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 412537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/412537/1/جامعۃ-النجف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org