QR CodeQR Code

شیعہ سیفٹی

16 Oct 2014 22:24

اسلام ٹائمز: جنرل سیکرٹری شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن سیرت عباس کا کہنا تھا کہ ملت تشیع پاکستان کو وحدت و یگانگت کی فضاء کو عام کرنا ہوگا کیونکہ وحدت میں ہی ملت کی بقاء اور دشمن کی ناکامی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام لاہور کے امامبارگاہ میں سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل شیعہ سیفٹی سیرت عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء شیعہ سنی اتحاد کو فروغ دینے میں ہے، لاہور میں سکیورٹی کے نظام کی بہتری کیلئے عوام کو آگاہی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن محرم الحرام سے قبل سکیورٹی کے جامع نظام کے جال کو ملک بھر میں پھیلا دے گی اور دشمن کو اس کے عزائم میں رسوا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کو وحدت و یگانگت کی فضاء کو عام کرنا ہوگا کیونکہ وحدت میں ہی ملت کی بقاء اور دشمن کی ناکامی ہے۔


خبر کا کوڈ: 414985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/414985/1/شیعہ-سیفٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org